ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئے راشن کارڈس کیلئے آن لائن درخواستیں

نئے راشن کارڈس کیلئے آن لائن درخواستیں

Tue, 28 Mar 2017 11:11:44    S.O. News Service

بنگلورو:27؍مارچ(ایس اونیوز) مسٹر نوید احمد ڈپٹی ڈائرکٹر فوڈ اینڈ سیول سپلائزبنگلور نارتھ اور محمد ابراہیم ڈپٹی تحصیلدار فوڈ اینڈ سیول سپلائز بنگلور ساؤتھ وانچارج بنگلور نارتھ نے عوام کو اطلاع دی ہے کہ فوڈ اینڈ سیول سپلائز کے ان دونوں رینجوں میں گزشتہ 15؍دنوں سے آن لائن نئے بی پی ایل اور اے پی ایل راشن کارڈس کے لئے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں اور نئے راشن کارڈس بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب اس نظام کو اور زیادہ آسان بنادیا گیاہے اور بی پی ایل کارڈ کے لئے آمدنی کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔ درخواست کی جانچ کے بعد ویری فکیشن کے لئے فوڈ اینڈ سیول سپلائز محکمہ کے افراد آپ کے گھر پہنچ کر پتا کی تصدیق کرنے کے بعد نئے راشن کارڈ آپ کے گھر کے پتہ پر روانہ کردیں گے۔ محمد ابراہیم کو چونکہ بنگلور نارتھ کا اڈیشنل انچارج بنایا گیاہے۔ اس علاقہ میں کئی پسماندہ علاقے آتے ہیں۔ یہاں کے افراد جلد از جلد نئے راشن کارڈس بنوالیں۔ بی پی ایل کارڈس بنانے کا کام جنگی پیمانہ پر جاری ہے اور عملہ کے افراد گھرگھر پہنچ کر درخواست دیئے ہوئے افراد کے پتہ کی جانچ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اپریل سے بی پی ایل کارڈ پر فی یونٹ چاول کی مقدار5؍کلو سے 7؍کلو کے لئے بڑھائی جارہی ہے۔ 5؍افراد کے کنبہ کے لئے اب 10؍کلوافزود چاول حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کے پاس اب تک گیس سلنڈر نہیں تھا انہیں بھی مفت گیس کنکشن فراہم کیاجارہاہے۔ اس کے لئے انہیں صرف گیس سلنڈر کے لئے 1350؍ روپئے ڈپازٹ کرنے ہوں گے۔ افزود ایک سلنڈر کے لئے 750؍روپئے افزود ادا کرنا پڑے گا۔ بنگلور نارتھ رینج میں آنے والے کے جی ہلی، کاول بیر سندرا، ناگوارہ، ہینور روڈ علاقہ کے لوگ بھی اب آسانی سے نئے راشن کارڈ اور گیس کنکشن حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید جانکاری کے لئے ڈپٹی تحصیلدار سید ابراہیم سے رابطہ کریں۔


Share: